ملتان: قندیل بلوچ قتل کیس میں نیا موڑ آ گیا۔ قندیل بلوچ کے والدین اپنے ہی بیان سے منحرف ہو گئے۔ قندیل بلوچ کے والد نے پولیس کو کہا ہے کہ قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم نے نہیں رشتے دار حق نواز نے قتل کیا۔
قندیل بلوچ کے والدین نے اپنے بیان میں مزید کہا وسیم قتل کے وقت صرف پاس کھڑا رہا جبکہ قندیل کے قتل میں مفتی عبدالقوی بھی ملوث ہے۔
یاد رہے قندیل بلوچ کے قتل کا مقدمہ مرکزی ملزم وسیم کے خلاف والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ مرکزی ملزم وسیم نے پولیس کے سامنے قتل کا اعتراف کیا تھا تاہم عدالت میں اس نے بیان بدل لیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں