چینی صدرکے نظریات ملکی جامعات میں پڑھائے جائیں گے

02:13 PM, 31 Oct, 2017

ٹوکیو:چینی صدر شی جن پنگ کے نظریات اب ملکی جامعات میں پڑھائے جائیں گے، ان کی تحقیق کی جائے گی اور انہیں فروغ دیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریبا 20 چینی یونیورسٹیوں نے شی جن پنگ کی سیاسی فکر پر تحقیق کے لیے شعبے قائم کر دیے ہیں۔

جس کا مقصد شی جن پنگ کے سیاسی فلسفے کو طلبا کے دلوں اور ذہنوں تک پہنچانا ہے۔کمیونسٹ پارٹی کے ایک اعلامیے کے مطابق شی جن پنگ کی سیاسی سوچ اور ایک نئے چینی عہد کی خصوصیات کو جدید کمیونسٹ چین کے بانی ماو زیتنگ کے ساتھ پارٹی آئین میں جگہ دی جائے گی۔

مزیدخبریں