جاپانی شہری کے گھر سے 9 انسانی لاشوں کے اعضاء بر آمد

01:59 PM, 31 Oct, 2017

ٹوکیو: پولیس نے 9انسانی لاشوں کے اعضاء گھر سے برآمد ہونے پر27سالہ جاپانی شہری کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹوکیو سے ذرا باہر زاما نامی شہر ہے جس کے ایک اپارٹمنٹ سے 9انسانی لاشوں کے اعضاء ملے ہیں جس پر اپارٹمنٹ کے رہائشی کو گرفتار کر لیا گیا ۔یہ انکشاف اس وقت ہوا جب ایک خاتون کی گمشدگی کا مقدمہ ٹوکیو پولیس کے پاس آیا ۔ 

جب اس خاتون کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی کی مد لی گئی تو مذکورہ خاتون ملزم کے ساتھ اسی اپارٹمنٹ کے باہر نظر آئی ۔جس کے بعد خاتون لاپتہ ہو گئی ۔ پولیس نے جب ملزم کے اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا تو وہاں سے اس خاتون سمیت 8دیگر لاشوں کے اعضاء برآمد ہوئے ۔زیادہ تر اعضاء کو پکنک کولروں میں محفوظ کیا گیا ۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزیدخبریں