فیس بک پر " گڈ مارننگ"کہنا مہنگا پڑ گیا،شہری قانونی گرفت میں

01:26 PM, 31 Oct, 2017

فلسطین : فیس بک پر " گڈ مارننگ"کہنے پرفلیسطنی شخص کو قانونی گرفت میں لے لیا گیا ۔
میڈیا کے مطا بق فلیسطنی شخص نے فیس بک پر عربی زبان میں ' گڈ مارننگ لکھا تھاتاہم ترجمے کی غلطی کی وجہ سے عبرانی زبان میں اسے 'ان پر حملہ کرناپڑھا گیا۔جس کے باعث پولیس نے گزشتہ ہفتے ایک فلسطینی شخص کو قانونی گرفت میں لے لیاتھا۔
یاد رہے کہ اطلاعات کے فلسطینی شخص کی گرفتاری سے پہلے کسی عربی زبان بولنے والے اہلکار سے مشورہ نہیں کیا گیا اور صرف فیس بک کے خودکار ترجمے پر ہی انحصار کیا گیا۔اور اس شخص کو قانونی تحویل میں لے لیا گیا ۔ معاملے کی جانچ پڑتال کے بعد شخص کو رہا کر دیا گیا اور ساتھ ہی ساتھ شخص کو ہدایت دی گئی کہ فیس بک پر کی جانے والی پوسٹ کو فورا ڈلیٹ کرے۔

مزیدخبریں