لاہور: پاکستان کی مستحکم معیشت کا عالمی سطح پر ایک اور اعتراف سامنے آیا ہے۔ سٹینڈرڈ اینڈ پوورز ریٹنگز نے پاکستان کی قلیل اور طویل المدتی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ بی کی توثیق کر دی۔
رپورٹ میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ پاکستان کی جی ڈی پی تین سال میں اوسطاً 5.7 فیصد کی شرح سے نمو پائے گی۔ پاکستان اپنے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا رہ کر کلیدی اقتصادی اہداف برقرار رکھے گا۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017ء میں توقع سے زیادہ مالیاتی خسارہ ٹیکس ریونیو میں کم نمو کے باعث ہوا۔ ادائیگیوں کا عدم توازن مشینری کی درآمدات میں اضافے کی وجہ سے ہے۔ آئندہ دو سال میں صورتحال بہتر ہو جائے گی۔
پاکستان نے سٹینڈرڈ اینڈ پوورز ریٹنگز کی رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ طویل المدتی درجہ بندی کیلئے صورتحال بدستور مستحکم ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں