ماہرہ خان نے شرمین عبید چنائے کے حق میں آواز بلند کر دی

ماہرہ خان نے شرمین عبید چنائے کے حق میں آواز بلند کر دی

کراچی: معروف پاکستانی اداکار ہ ما ہرہ خان نے شرمین عبید چنائے کےحق میں آواز بلند کر دی ہے۔
معروف اداکارہ نے اپنی آنے والی فلم "ورنا"کی پرموشن کے دوران انٹرویو میں کہا کہ مسئلہ یہ نہیں ہے کہ شرمین عبید چنائے کی بہن کو حر اساں کیا گیا ہے یانہیں، مسئلہ یہ ہے کہ چیک کپ کروانے کے فوری بعد فرینڈ ریکویسٹ بھیجنا غیر اخلاقی ہے ۔ اس بات سے انسان کے خاندان پر منفی اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں ۔
ماہرہ خان نے مزید یہ بھی کہا کہ میں ان حالات سےگزری ہوں مجھے اور رنبیر کپور کو لے کر سکینڈلائز کیا گیا تھا جس کے باعث میری نجی زندگی پر بہت منفی اثرات مرتب ہوئے تھے اس لیے میں شرمین کے نظر یے کو بہت اچھے سے سمجھ سکتی ہوں ۔


یاد رہے شرمین عبیدنےیہ بیان جاری کیا تھا کہ ڈاکٹر نے ان کی بہن کو فرینڈ ریکویسٹ بھیج کر حراساں کیا ہے، اس کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچاگئی تھی اور ان کے مداحوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی انڈسٹری کے اداکاروں نے بھی ان کو بہت تنقید کا نشانہ بنا یا تھا۔