ساہیوال:پی آئی اے کی نیو یارک سے آنے والی آخری فلائٹ پاکستانی شہری کی ڈیڈ باڈی وہیں چھوڑ کر آگئی، متوفی کے ورثا نے پی آئی اے ائیر لائن کے خلاف ساہیوال میں احتجاج کیا۔ساہیوال کربلا روڈ کا رہائشی 26 سالہ نعمان نیو یارک میں ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گیا تھا .
جسکی ڈیڈ باڈی لے کر اسکے بڑا بھائی بلال نے پی آئی اے کی نیو یارک سے پاکستان آنے والی آخری فلائٹ میں ڈیڈ باڈی کی ریزرویشن کراتے ہوئے تمام کاغذی کارروائی مکمل کردی تھی.
لیکن جب بلال لاہور ائیر پورٹ پہنچا تو ڈیڈ باڈی جہاز میں نہ تھی۔ جہاز کا عملہ ڈیڈ باڑی وہیں چھوڑ کر آگیااور اپنا غیر ضروری سامان ساتھ لے آیا۔ متوفی کے چچا ثروت نے بتایا کہ بلال نے تین مرتبہ جہاز کے عملے سے تسلی کی کہ ڈیڈ باڈی لوڈ کر لی ہے تو انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ڈیڈ باڈی لوڈ کر لی گئی ہے.
لیکن عملہ ڈیڈ باڈی وہیں بھول کر اپنا سامان لے آیاہے، انہوں نے بتایا کہ جب ڈیڈ باڈی لینے گئے تو پتہ چلا کے عملہ ڈیڈ وہیں چھوڑ آ ئی ہے جسکے بعد بلال متوفی کی ڈیڈ باڈی لینے دوبارہ نیو یارک روانہ ہو ا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ علاقہ میں نماز جنازہ کا اعلان کرایا جا چکا ہے اور قبر بھی تیار کر لی گئی تھی لیکن پی آئی اے کی بے حسی کی وجہ سے ہمارے اوپر بہت سے اخراجات کا بوجھ بھی پڑا اور شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جہاز کے عملے کے خلاف کارروائی کریں۔