کراچی: خوابوں کے شہزادے منظور وسان نے پیش گوئیاں شروع کردیں ۔اب کے بار انہوں نے کہا کہ ٹکراؤ شروع ہوگیاہے یہ اب رکے گا نہیں ۔انہوں نے پیش گوئی میں یہاں تک کہہ دیا کہ نواز شریف جیل ضرور جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہاکہ نوازشریف وطن واپس آنے کے بعد شاید واپس نہ جا سکیں۔
مریم نواز یا شہبازشریف وزیراعظم بن سکتے ہیں۔عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے منطور وسان نے کہا کہ عمران خان اپنا کام پورا ہونے کے بعد خود ہی چلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کپتان کہتے ہیں زرداری جیل جائے گا۔ میں کہتا ہوں عمران خان جیل جائیں گے ۔
منظور وسان نے دعویٰ کیا کہ ایم کیوایم کا نیا سربراہ دبئی سے ہوگا ۔سندھ میں جی ڈی اے کو آئندہ الیکشن میں ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی ۔