ممبئی: معروف اداکار نوازالدین صدیقی کی زندگی پر مبنی کتاب نےمنظر عام پر آتے ہی اداکار کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دیں لہذا اب ان پر قانونی کروائی کی جائے گی۔
نوازالدین صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ مداحوں کو رنج پہنچانے پر شرمسار ہیں ان کی کتاب کا مقصد کسی کی دل عزاری نہیں تھا ہے اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ان کی زندگی پر مبنی کتاب مزید شائع نہیں کی جائے گی وہ اپنی کتاب کو واپس لیتے ہیں ۔
I m apologising 2 every1 who's sentiments r hurt bcz of d chaos around my memoir #AnOrdinaryLife
— Nawazuddin Siddiqui (@Nawazuddin_S) October 30, 2017
I hereby regret & decide 2 withdraw my book
یاد رہے کہ نواز الدین صدیقی نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے اور نیہاریکا سنگھ کے درمیان جنسی تعلقات تھے ۔آرٹیکل میں کتاب کے حوالے سے لکھا گیاہے کہ نوازالدین صدیقی نے جسمانی تعلقات قائم کرنے کیلئے بھارتی اداکارہ نیہاریکا سنگھ کا استعمال کیا تھا۔
ان کی اس کتاب میں بہت غیر اخلاقی الفاط استعما ل کیے گئے ہیں نیہاریکا پر لگائے گئے الزامات کے باعث اب ان پر قانونی کروائی کی جائی گی۔