لاہور:کوئٹہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر مراد اسماعیل نے چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے تفصیلی ملاقات کی اس ملاقات میں مراد اسماعیل نے بلوچستان کرکٹ کے مسائل پر چیرمین پی سی بی کو تفصیلی طور پر آگا کیا۔
چیرمین پی سی بی نے بلوچستان میں کرکٹ کے مسائل کی اور بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے مزید اقدمات اُٹھانے کی بھی یقین دہائی بھی کروائی۔
صدر کوئٹہ کرکٹ ایسوسی ایشن نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر چیرمین پی سی بی کو مبارکباد پیش کی اور سری لنکا ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی لاہور آمد کو نجم سیٹھی کی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا،یا د رہے مراد اسماعیل کوئٹہ کرکٹ ایسوسی کی جانب سے پی سی بی گورننگ بورڈ کا حصہ بھی ہیں۔