ریاض:امام کعبہ نے مسلم امہ کے نام انتہائی اہم پیغام جاری کر دیا،امام کعبہ ڈاکٹر شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید نے کہاہے کہ داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام دراصل امن کا مذہب ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک گفتگومیں امام کعبہ کا کہنا تھا کہ فرقہ پسندی ایک لعنت ہے اور اس کو ختم کرنے کے لیے کلمہ حق کی پیروی کرتے ہوئے آپس کے اختلافات ختم کرنے چاہیں۔
امام کعبہ نے بتایا کہ جہاد کا اعلان کرنا صرف ریاست کا اختیار ہے اور کوئی گروپ یا تنظیم اس کا اعلان نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں اللہ رب العزت فرماتے ہیں کہ بغیر کسی وجہ کے ایک فرد کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔
امام کعبہ کا کہنا تھا کہ آپس کے اختلافات اور عدم برداشت کی وجہ سے مسلم ممالک مشکلات کا شکار ہیں اور ان خدشات کو مسترد کیا کہ مسلم ممالک کی افواج کا اتحاد کسی ملک کے خلاف قائم کیا گیا ہے۔