حسن اور حسین نواز کی چھ کمپنیوں کے شیئرز منجمد کرنے کی ہدایت

حسن اور حسین نواز کی چھ کمپنیوں کے شیئرز منجمد کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: پاناما کیس میں حسن اور حسین نواز کی جائیداد قرق کرنے کا عمل شروع ہو گیا۔ نیب عدالت نے سابق وزیر اعظم کے دونوں بیٹوں کی چھ کمپنیوں کے شیئرز منجمد کرنے کی ہدایت کر دی۔

حسن اور حسین نواز کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ نیب ٹیم نے نواز شریف کے دونوں بیٹوں کے اثاثوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس پر عدالت نے شیئر منجمد کرنے کا حکم سنایا۔

احتساب عدالت میں حسن اور حسین نواز کے خلاف ریفرنسز کی سماعت اب 14 نومبر کو ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں