بھارتی بالر جسپریت بمراہ نے ون ڈے کرکٹ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

11:17 AM, 31 Oct, 2017

ممبئی : بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ نے ون ڈے میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی۔ اس طرح وہ تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے دوسرے بھارتی باؤلر بن گئے ہیں۔

بمراہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں مارٹن گپٹل کو آؤٹ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔انہوں نے28 ون ڈے میچوں میں 50 وکٹیں حاصل کیں۔بمرا نے نیوزی لینڈ کیخلاف عمدہ باؤلنگ کی بدولت بھارتی تیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اورا سی کی بدولت وہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔

بھارت کی جانب سے اجیت اگرکار کو تیز ترین 50 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے 23 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

مزیدخبریں