زہریلی لسی پینے والی ایک اور بچی دم توڑ گئی، تعداد 15 ہو گئی

زہریلی لسی پینے والی ایک اور بچی دم توڑ گئی، تعداد 15 ہو گئی

مظفر گڑھ: مظفر گڑھ میں زہریلی لسی پینے والی7 سالہ بچی بھی دم توڑ گئی۔ ایک ہی خاندان کے 15 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ 7 متاثرہ افراد تاحال نشتر اسپتال ملتان میں زیر علاج ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو بچانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔ ادھر پولیس نے معمہ حل کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سانحہ سے دو روز قبل ملزمہ آسیہ کو زبردستی واپس سسرال لایا گیا۔

ملزمہ آسیہ بی بی نے دھمکی دی تھی یا وُہ رہے گی یا امجد۔ پولیس کے مطابق آسیہ نے زبردستی امجد سے شادی کا انتقام لینے کے لئے زہر ملایا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں