کویت: وزٹ ویزے کی فیس میں اضافہ ،سیاحوں کی تعداد میں کمی

10:53 AM, 31 Oct, 2017

کویت: کویت میں وزٹ ویزے پر آنے والے غیرملکیوں کی تعداد میں کمی ہوگئی۔صحت کی فیسوں میں اضافے اور وزٹ فیسوں میں اضافہ اس کی بڑی وجہ بیان کی جارہی ہے ۔

شعبہ اقامہ کا کہنا ہے کہ وزٹ ویزے کے علاوہ تجارتی اور فیملی کے علاوہ سیاحتی ویزوں پر بھی آنے والے غیرملکیوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کمی کی وجہ صحت خدمات کی فیس میں اضافہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں وزٹ ویزے کی فیس میں اضافہ نافذ کیا جائے گا جس کے باعث وزٹ ویزے پر کویت آنے والوں کی تعداد میں مزید کمی کی توقع ہے۔

مزیدخبریں