امیر کویت نے وزیر اعظم کا استعفی منظور کرلیا، کابینہ تحلیل

09:53 AM, 31 Oct, 2017

کویت: امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے پیر کے روز وزیراعظم شیخ جابرمبارک الصباح کا استعفی منظور کر کے کابینہ تحلیل کر دی تاہم نئی کابینہ کی تشکیل تک وزیراعظم شیخ جابرمبارک الصباح ملکی معاملات سر انجام دیتے رہیں گے۔

کویتی نیوز ایجنسی کونا کی تفصیلات کے مطابق امیر کویت نے فرمان جاری کرکے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم شیخ جابر مبارک الحمد الصباح کا استعفی منظور کیا جاتا ہے ۔ نئی کابینہ تشکیل دینے تک وہ ملک کے اہم امور سرانجام دیتے رہیں گے۔ ہمارا یہ فرمان پارلیمنٹ اور فیصلہ ساز اداروں تک پہنچایا جائے۔

مزیدخبریں