کولمبو: سری لنکا کے دارالحکومت میں منعقد سارک لا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ غربت سے چھٹکارے اور اصل جمہوریت کی مضبوطی کے لیے تعلیم ہی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی انسانی حقوق میں سے ہے اور سری لنکا نے یہ کر کے بتایا ہے کہ اس حق کو نافذ کیا جا سکتا ہے اور خطے کے ملکوں کو سری لنکا کی مثال پر عمل کرنا چاہیے۔
اس موقع پر سارک لا کے صدر محمود مانڈوی والا نے کہا کہ سارک ملکوں میں قانونی نظام کو جدید بنانے کی ضرورت ہے تاکہ یہاں کے قوانین اقتصادی ترقی کی رفتار کا ساتھ دے سکیں۔ تین روزہ سارک لا کانفرنس میں سارک ملکوں سے 350 سے زائد مندوب شریک ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں