ارشد وہرا منی لانڈرنگ میں ملوث رہے، سرفراز مرچنٹ کا دعویٰ

 ارشد وہرا منی لانڈرنگ میں ملوث رہے، سرفراز مرچنٹ کا دعویٰ

لاہور: لندن منی لانڈرنگ کیس کے گواہ سرفراز مرچنٹ نے دعوی کیا ہے کہ کراچی کے ڈپٹی میئر ارشد وہرا بانی ایم کیو ایم کے لیے منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں۔ نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ارشد وہرا کو الطاف حسین کے خلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ کو ثبوت دینے سے ایم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم پاکستان نے منع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کا لندن سے لا تعلقی کا اعلان صرف باتوں کی حد تک ہے۔ 22 اگست کے بعد بھی پیسا لندن جاتا رہا ہے اور ایک نہیں کئی رہنما اب تک رابطے میں ہیں۔

سرفراز مرچنٹ نے کہا کہ خدمت خلق فاونڈیشن کا پیسہ پہلے ارشد وہرا کے اکاونٹ میں جاتا تھا اور اس کے بعد بانی ایم کیو ایم کے پاس جاتا تھا۔ یاد رہے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا نے گزشتہ دنوں پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں