ریاض: سعودی عرب کے قومی ترانے کے خالق معروف شاعر ابراہیم خفاجی ایک ہفتے سے کومامیں مکہ مکرمہ کے شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی داخل ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق خفاجی کے بیٹے ثامر نے بتایا کہ ان کے والد کی حالت میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوئی ۔
انہیں 22 ستمبر کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد سے وہ مکمل بے ہوش ہیں اورابھی تک ان کی صحت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔ انہو ں نے امریکہ کے بڑے طبی اداروں سے رابطہ کیا تھا کہ انہیں علاج کے لئے وہاں منتقل کیا جاسکے مگر وہاں سے اس لئے انکار کر دیا گیا کہ کوما کی حالت میں والد کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے کیونکہ ان کی عمر بھی 90 برس سے تجاوز کر چکی ہے ۔
ثامر نے بتایا کہ بیرون ملک طبی اداروں کی جانب سے جواب ملنے پر ہم نے انہیں یہاں داخل کر دیا ۔ گزشتہ روز ان کی حالت قدرے سنبھلی تھی مگر وہ کوما سے نہ نکل سکے جس کے بعد ڈاکٹروں نے مصنوعی تنفس پر انہیں منتقل کر دیا ۔