اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے بڑافیصلہ کیا ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ کیاگیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 15 روپے39پیسے ، ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88پیسے کمی کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔