سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی  نے معاشی شرح نمو کے ہدف کی منظوری دے دی، ہدف 3.6 فیصد مقرر

10:03 PM, 31 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی  نے معاشی شرح نمو کے ہدف کی منظوری دے دی، ہدف 3.6 فیصد مقررکیاگیا ہے۔آئندہ مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کر دیا گیا ہے۔

وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 2 فیصد جبکہ صنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف 4.4 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔بڑی صنعتوں کی شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد اور خدمات کے شعبے کی ترقی کا ہدف 4.1 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔
وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیہ کے مطابق جی ڈی پی میں مجموعی سرمایہ کاری کا ہدف 14.2 فیصد  جبکہ آئندہ مالی سال افراط زر کا اوسط ہدف 12 فیصد مقررکیا گیا ہے۔

مزیدخبریں