پیرس: اداکارہ یمنی زیدی کی بڑی کامیابی، فلم "نایاب" نے کانز فلم فیسٹیول میں دو اعزاز اپنے نام کرلیے۔
عمیر ناصر علی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کو ’بیسٹ فارن فلم‘ اور ’بیسٹ فرسٹ ٹائم فلم میکر‘ کے اعزاز حاصل ہوئے ہیں۔’نایاب‘ ایک اسپورٹس ڈرامہ فلم ہے جس میں ایک لڑکی کو معاشرتی رکاوٹوں کے باوجود اپنے کرکٹ کیریئر کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اس بارے میں انسٹا گرام پر پوسٹ کیا ہے اور اپنی خوشی کو بیان کیا ہے، انہوں نے اس کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام پر ’نایاب‘ کی مکمل ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔