اولمپیئن خواجہ جنید کو اہم ذمہ داری مل گئی،  وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سپورٹس تعینات

07:44 PM, 31 May, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:اولمپیئن خواجہ جنید کو اہم ذمہ داری مل گئی،  وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سپورٹس تعینات کردیے گئے ہیں۔ اس بارے میں  خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کا فوکل پرسن برائے سپورٹس ہونا ایک اعزاز کی بات ہے، وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھیل نوجوانوں کو مثبت رویوں کی جانب مائل کر تے ہیں جبکہ ہم ملک کے تمام نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا کہ خواجہ جنید کی قومی ہاکی کے لیے گراں قدر خدمات ہیں، ان کے کھیلوں کے تمام پروگرام خواجہ جنید کی رہنمائی میں مزید بہتر ہوں گے۔

مزیدخبریں