نیشن کپ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ 4-4 گول سے برابر

06:52 PM, 31 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:نیشن کپ میں پاکستان اور ملائشیا کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-4 گول سے برابر رہا۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشن کپ کے میچز 31 مئی سے 9 جون تک پولینڈ میں کھیلے جائیں گے۔

میچ کے پہلے ہاف میں ملائیشیا کا پلڑا بھاری رہا لیکن دوسرے ہاف میں پاکستانی شاہینوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مقابلہ برابر کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے پہلا  گول 32ویں منٹ میں عبدالرحمٰن، دوسرا گول 43 ویں منٹ میں پینالٹی کارنر کے ذریعے محمد سفیان خان، تیسرا فیلڈ گول 52ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد جبکہ چوتھا گول کھیل کے آخری لمحات میں پینالٹی سٹروک کے ذریعے ابوبکر محمود نے سکور کیا۔

ملائیشیا کی جانب سے پہلے ہاف میں فطری ساری، ابوبکر کمال اور فیض ساری نے گول سکور کیا جبکہ دوسرے ہاف میں ملائیشیا کی جانب سے واحد گول فطری ساری نے داغا۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 4-4 گول سے برابر رہا۔ٹورنامنٹ میں مجموعی طورپر 9 ٹیمیں شریک ہیں جن کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں