اسلام آباد :رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح 21.40 فیصد ہوگئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے لہسن ،سرخ مرچ پاوڈر ، آٹے ، ایل پی جی ، انڈوں کی قیمت، باسمتی ٹوٹا چاول ، ایری سکس باسمتی چاول ، دال مونگ ،آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں د کمی واقع ہوئی ہے۔
ٹماٹر ، پیاز ، دال ماش ، دال چنا، کیلے ، آلو ، سگریٹ ، تازہ کھلے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 14.68فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 18.36فیصد اور 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 24.67فیصد اضافہ ہوا۔