تھریڈز صارفین کے لیے خوشخبری ، اہم فیچر متعارف

06:10 PM, 31 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:تھریڈز صارفین کے لیے خوشخبری ، اہم فیچر متعارف کرادیاگیا ہے۔میٹا کی جانب سے ٹوئٹ ڈیک جیسے فیچر کو صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔
 

ایلون مسک نے تو ٹوئٹ ڈیک کو عام افراد کی پہنچ سے دور کر دیا ہے مگر میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز میں اب آپ اس جیسے فیچر کو مفت استعمال کر سکیں گے۔

 تھریڈز کا ویب ورژن اب صارفین کے لیے زیادہ کارآمد ہو جائے گا۔مئی کے شروع میں مختلف رپورٹس میں اس فیچر کی آزمائش کے بارے میں بتایا گیا تھا اور اب اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے تو اس کا کوئی نام نہیں رکھا گیا مگر صارفین نے اسے تھریڈز ڈیک قرار دیا ہے۔
تھریڈز ڈیک کے ذریعے آپ تھریڈز ہوم پیج پر 100 مختلف فیڈز کو پن کر سکتے ہیں جو کالم کی شکل میں نظر آئیں گی۔
اس فیچر سے یہ عندیہ بھی ملتا ہے کہ میٹا کی جانب سے تھریڈز کو رئیل ٹائم انفارمیشن کے حصول کا زیادہ قابل اعتبار ذریعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل کمپنی کی جانب سے ریسنٹ ٹیب اور سرچ میں ٹرینڈنگ ٹاپکس جیسے فیچرز بھی متعارف کرائے گئے تھے۔

مزیدخبریں