لاہور: پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر اعظم خان کی ناقص کارکردگی پر تنقید ہونے لگی۔ اعظم خان کی سکواڈ میں شمولیت کے بارے میں کہاجارہا ہے کہ ان کی شمولیت معین خان کے بیٹے ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
انگلینڈ کیخلاف سیریز کے چوتھے اور آخری میچ میں اعظم خان نے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 گیندوں کا سامنا کیا لیکن صفر پر پویلین لوٹ گئے بعدازاں وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے سیدھا کیچ ڈراپ کردیا۔
دوران بیٹنگ وکٹ کیپر بیٹر انگلش فاسٹ بائولر مارک ووڈ کے باؤنسر کو بھی سمجھ نہیں سکے تھے۔ انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس میچ میں قومی ٹیم 19.5 اوورز میں محض 157 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی تھی۔
میچ اعظم خان کی ناقص کارکردگی پر پاکستانی ٹیم کے مداحوں نے سلیکٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ایک مداح نے اس بارے میں سوشل میڈیا پر کہا کہ دنیا کی کوئی بھی ٹیم اعظم خان کو اس وقت تک نہیں کھلائے گی جب تک کہ وہ اپنی فٹنس ٹھیک نہیں کرلیتے۔