آئندہ مالی سال کی بجٹ سازی کے لیے ڈالر ریٹ  295 روپے رہنے کا تخمینہ

آئندہ مالی سال کی بجٹ سازی کے لیے ڈالر ریٹ  295 روپے رہنے کا تخمینہ

اسلام آباد :آئندہ مالی سال کی بجٹ سازی کے لیے ڈالر ریٹ  295 روپے رہنے کا تخمینہ لگایاجارہا ہے۔  وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 25-2024 کی بجٹ سازی کے لیے ڈالر کی قیمت کا تعین کر دیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ  رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال ڈالر ریٹ میں 10 روپے اضافے کا تخمینہ ہے، رواں مالی سال نظرثانی شدہ ڈالر ریٹ 285 روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق   ڈالر ریٹ میں 10 روپے اضافہ ہونے سے آئندہ مالی سال مہنگائی بڑھنے کا بھی خدشہ ہے، عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی ڈیمانڈ میں اضافہ اور زیادہ زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

ذرائع وزارت خزانہ کاکہنا ہےکہ   ڈویلپمنٹ سپینڈنگ میں فارن کرنسی، پیٹرولیم پراڈکٹس پر روپے کی قدر میں کمی کا اثر پڑے گا، درآمدی اشیاء مہنگی ہونے سے ڈیمانڈ میں کمی کے باعث تجارتی خسارہ کم ہو سکے گا، ڈالر ریٹ تعین کرنے کا مقصد بیرونی امداد، ادائیگیوں اور قرضوں کا تخمینہ روپوں میں لگانا ہے۔

مصنف کے بارے میں