ریاست کیخلاف کھڑے ہونیوالے سے مذاکرات نہیں ہونگے: اسحاق ڈار

ریاست کیخلاف کھڑے ہونیوالے سے مذاکرات نہیں ہونگے: اسحاق ڈار

اسلام آباد:ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کاکہنا ہےکہ ریاست کیخلاف کھڑے ہونیوالے سے مذاکرات نہیں ہونگے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں غیررسمی گفتگو کے دوران ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ  ریاست کیخلاف کھڑے ہونیوالے سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ 


اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کوٹیک آف کرنے کے دوران کتنی بارگرانا ہے، ہم پاکستان کوکئی بارٹیک آف کرتے گرا چکے اب بہت ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ  مذاکرات اور مفاہمت پر میرا پختہ یقین ہے۔

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈارنے کہاوزیراعظم 4 سے 8 جون تک چین کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کے دورہ چین سے اچھی خبریں آئیں گی، سی پیک اورسکیورٹی کے حوالے سے ایشوزموجود ہیں۔ میں دورہ چین میں ان ایشوزپربات چیت کرکے آیا ہوں، وزیراعظم کے دورہ چین میں بھی بات چیت ہوگی۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ چینی انجینئرزپرحملے کے ملزمان تک پہنچے ہیں، سیکرٹری داخلہ اوردفترخارجہ کے افسران کابل گئے ہیں، چینی شہریوں پرحملوں میں ملوث ملزمان پرافغان حکام کواعتماد میں لیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے سامنے 126 دن کے دھرنے کومذاکرات سے اٹھایا تھا، سیاست میں مفاہمت اورمذاکرات ہوتے ہیں اورہونے چاہئیں، سانحہ نو مئی ریاست کے خلاف اٹھنا تھا۔
 انہوں نے کہا کہ فارمیشن کمانڈرزمیٹنگ میں جس موقف کا اظہارکیا وہ ہرپاکستانی کا موقف ہے۔ سانحہ نومئی میں ملوث عناصر کے لیے کوئی رعایت مناسب نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں