بانی پی ٹی آئی کے خلاف اور کیسز تیار کیے جارہے ہیں،نیب ترمیم کیس پر ہمارا موقف ہے اسے براہ راست دکھایا جائے:علی محمد خان 

 بانی پی ٹی آئی کے خلاف اور کیسز تیار کیے جارہے ہیں،نیب ترمیم کیس پر ہمارا موقف ہے اسے براہ راست دکھایا جائے:علی محمد خان 

اسلام آباد : پی ٹی آئی  رہنما علی محمد خان  کاکہنا ہےکہ   بانی پی ٹی آئی کے خلاف اور کیسز تیار کیے جارہے ہیں،نیب ترمیم کیس پر ہمارا موقف ہے اسے براہ راست دکھایا جائے۔علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف اور کیسز تیار کیے جارہے ہیں،نیب ترمیم کیس پر ہمارا موقف ہے اسے براہ راست دکھایا جائے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ   بانی پی ٹی آئی نے کل سپریم کورٹ میں اپنا موقف پیش کیا، بانی پی ٹی آئی نے وکلاء کے ساتھ مشاورت کی اجازت مانگی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس ہینڈل سے متنازع بیان پر آج پارٹی کااجلاس بلایا ہے۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ رؤف حسن نے کل واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو اس ویڈیو سے متعلق کوئی علم نہیں، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک کے وقار کو مد نظر رکھا ہے۔ حکومت کو ہم حکومت نہیں مانتے، ہمارے وکلاء پر دہشت گردی کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں