" جلسہ مقررہ وقت پر ختم کرنا ہوگا ، ریاست کے خلاف نعرے یا تقریر کی اجازت نہیں ہوگی"،پی ٹی آئی کو 39 شرائط کے ساتھ جلسے کی اجازت  باقاعدہ این او سی جاری

03:33 PM, 31 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:پی ٹی آئی کو 39 شرائط کے ساتھ جلسے کی اجازت  باقاعدہ این او سی جاری  کردیاگیاہے۔ 

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عدالتی حکم پر پی ٹی آئی کو 39 شرائط کے ساتھ جلسے کی اجازت دی جس کیلئے باقاعدہ این او سی بھی جاری کردیا گیا ہے۔

این او سی کی شرائط کے مطابق جلسہ مقررہ وقت پر ختم کرنا ہوگا اور جلسے میں ریاست کے خلاف نعرے یا تقریر کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ کسی قسم کی ہلڑ بازی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ سکیورٹی کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد ہوگی۔

مزیدخبریں