اسلام آباد: گذشتہ روز دیر کے علاقہ ادینز ئی کے جنگلات میں نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر تین کلومیٹر رقبہ پر پھیلی آگ بجھانے کے لئے پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ، ریسکیو 1122، پولیس اور لیویز متحرک ہیں۔ تیز ہوا کے باعث آگ کی شدت میں اضافے کے باوجود ریسکیو آپریشن رات بھر جاری رہا۔
اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ بجھانے کےلیے بھی پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک بحریہ کے فائرفائٹرز،4 فائر ٹینڈرز ااور 4واٹر باؤزر سول انتظامیہ کے ساتھ آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
پاک فوج کا ایک ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہا ہے، پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اور دیگر اداروں کے بروقت ریسکیو آپریشن سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا اور کافی حد تک آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ پاک فوج اور دیگر اداروں کی جانب سے دیر کے جنگلات میں لگی ہوئی آگ کو مکمل بجھانے تک آپریشن جاری رہے گا۔
دوسری جانب اسلام آباد میں مارگلہ پہاڑیوں پر ایک بارپھر شدید آگ بھڑک اٹھی، مارگلہ کے فیصل مسجد سے ملحقہ مارگلہ پہاڑیوں میں دو مقامات پر آگ لگی ہے ۔آگ کو بجھانے کیلئے پاک بحریہ کی امدادی کاروائیاں جاری۔ پاک بحریہ کے فائر فائٹرز، 4 فائر ٹینڈرز اور 4 واٹر باؤزرز سول انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ترجمان کے مطابق آگ گاندیا کلنجر کے علاقے میں لگی ہے۔ وائلڈ لائف حکام کے تیس جوان آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔ وائلڈ لائف حکام نے آگ لگانے کے عمل میں مشبہ شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
یادرہے کہ سترہ میل کے علاقے میں بھی پہاڑ پر کل شام سے آگ لگی تھی رواں ہفتے ٹریل تھری،ٹریل فائیواورای الیون سیکٹرمیں مختلف مقامات پر آگ لگنے کے واقعات ہوچکے ہیں۔