اسلام آباد: انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ مستعفی ہو گئے۔
ڈاکٹر شہزاد بیگ نے استعفیٰ کی تصدیق کر دی، ڈاکٹر شہزاد بیگ کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات اور بیماری کی وجہ سے استعفی دیا ۔
ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے میرا بلڈ پریشر ہائی ہے اب کچھ وقت فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں،میرا خیال ہے اب کسی اور کو یہ ذمہ داری سونپی جانی چاہیے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام صحت کے شعبے میں دنیا کے100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل تھا۔ٹائم میگزین نے 2024 کے عالمی صحت کے رہنماوں کی لسٹ میں ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام شامل کیا تھا۔