لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے ججز کے بارے میں نامناسب الفاظ کہنے پر توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔
اشباء کامران کی توہینِ عدالت کی درخواست پر جسٹس محمد وحید خان نے سماعت کی۔
درخواست میں وفاق کو بذریعہ پرنسپل سیکریٹری ٹو وزیرِ اعظم فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے ججز کیخلاف نامناسب الفاظ کا استعمال کیا ، توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔