ڈونلڈ ٹرمپ 34 الزامات میں مجرم قرار ، انتخابات میں حصّہ لے سکیں گے؟

ڈونلڈ ٹرمپ 34 الزامات میں مجرم قرار ، انتخابات میں حصّہ لے سکیں گے؟

واشنگٹن: ہش منی کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرا  دے دیے گئے۔

امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو جرم ثابت ہونے پر سزا  ہو گی ۔جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جعلی کاروباری ریکارڈ کے جرم میں قصور وار پایا ۔جیوری ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا کا اعلان  11 جولائی کو کریگی ۔الزامات ایک لاکھ 30ہزار ڈالر کی ادائیگی سے متعلق تھے۔ رقم فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلرز کو دی گئی تھی ۔

امریکی قانون کسی بھی امیدوار کو اس بنیاد پر مہم چلانے یا صدر بننے سے نہیں روکتا جس پر کوئی جرم ثابت ہوا یا چاہے وہ جیل میں ہی کیوں نہ ہو۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا نیویارک کی جیوری نے سزائی، ڈونلڈ ٹرمپ پر 34 الزامات عائد کیے گئے تھے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام تھا کہ ان کے اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ جنسی تعلقات تھے اور سن 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر تعلقات کو چھپانے کے لیے اسٹارمی ڈینئلز کو رقم دی گئی تھی جس کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیت گئے تھے۔

سات مئی کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گیگ آڈر کی خلاف ورزی کرنے پر دسویں بار مجرم قرار دے دیا گیا تھا ۔جج جوآن مرچن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر سے گیگ آڈر کی خلاف ورزی کرنے پر مجرم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت نے آپ کو  10 ویں مرتبہ مجرمہ توہین میں پایا ہے، اب عدالت کو آئندہ کے لئے جیل کی سزا دینے پر غور کرنا پڑے گا کیونکہ ایک ہزار ڈالر کا جرمانہ آپ کو روک نہیں پایا۔

جج نے ٹرمپ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ” قید واقعی آپ کو روکنے کا آخری حربہ ہے اور مسٹر ٹرمپ آخری بات جو آپ کو سمجھنی چاہیے وہ یہ ہے کہ میں آپ کو جیل میں ڈالنا چاہتا ہوں، آپ امریکا کے سابق صدرر ہے اور ممکنہ طور پر اگلے بھی آپ ہوں گے“۔

دوسی جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلہ مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

مصنف کے بارے میں