اسلام آباد: وزیراعظم نے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کی تجویز مسترد کر دی ۔پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے ریلیف،2 سو یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے سبسڈی حکومت برداشت کرے گی۔
وزیر اعظم شہبا شریف نےپروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی نرخوں میں اضافہ کی معاشی ٹیم کی تجویز مسترد کر دیپروٹیکٹڈ صارفین کیلئے ریلیف، 2 سو یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے سبسڈی حکومت برداشت کرے گی۔
ذرائع پاور ڈویژن وزیراعظم شہبازشریف کی 200 یونٹس استعمال کرنے والوں کیلئے ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
تقریبا 2 کروڑ پروٹیکٹڈ صارفین کو بجٹ میں بجلی نرخوں میں سبسڈی فراہم کی جائے گی، آئندہ مالی سال بجلی نرخوں میں اضافہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے نہیں کیا جائے گا۔ بڑے صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں اضافہ نئے مالی سال کے پہلے ماہ سے کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹیکٹڈ صارفین کو رواں مالی سال کے اختتام تک 160 ارب روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔