اسلام آباد : پی ٹی آئی وکلاء نے خاور مانیکا پر تشدد کے کیس میں ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔
انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی وکلاء کا خاور مانیکا پر تشدد کے کیس میں ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کیا۔
درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے کی، بشری بی بی کے وکیل عثمان گِل انسداددِہشتگردی عدالت پہنچ گئے۔
اے ٹی سی نے عثمان گِل کی عبوری ضمانت پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض 12 جون تک منظور کرلی۔
نعیم پنجوتھا،علی اعجاز بٹر اور مرزا عاصم کی عبوری ضمانتیں بھی گزشتہ روز منظور ہو چکیں۔