سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواست، 13 رکنی فل کورٹ بینچ تشکیل

10:27 AM, 31 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر فل کورٹ تشکیل بینچ تشکیل دے دیا۔

سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر تمام دستیاب 13 ججز پر مشتمل فل کورٹ بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ سنا کرے گی۔فل کورٹ بینچ 3 جون کو سماعت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی دل کی تکلیف کے باعث بینچ میں شامل نہیں۔


واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل نے پشاور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔


یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں گزشتہ سماعت میں جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی تھی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا اور سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر حکم امتناعی جاری کیا تھا۔

عدالت نے آرٹیکل 51 کی تشریح کے لیے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ تین رکنی انتظامی کمیٹی کو بھجوایا تھا۔

مزیدخبریں