مری: مری کے انگوری جنگل میں وسیع رقبہ پر آگ بھڑک اٹھی، چکہ بیگوال کے دو جنگل شدید آگ کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔
حکام کے مطابق تقریباً دو کلومیٹر رقبے کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا،محکمہ جنگلات کے ملازمین اور مقامی افراد آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پنجاب میں وادی سون کے جنگلات میں بھی خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
اس سے قبل اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر بھی آگ لگ گئی تھی، تیز ہوا کے باعث اکثر آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔