پی ٹی آئی نے پنجاب ,کے پی کی اسمبلی توڑ کرغلطی کی ،آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی: گیلانی

 پی ٹی آئی نے پنجاب ,کے پی کی اسمبلی توڑ کرغلطی کی ،آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی: گیلانی

لاہور:سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پیپلز پارٹی آئین اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، عمران خان نے اسمبلیاں توڑ کر غلطی کی، الیکشن سے پہلے کچھ کہنا قبل ازوقت ہو گا کس کی حکومت ہوگی، جس کا منشور اچھا اور پالیسیاں بہتر ہوں گی عوام اسے ہی ووٹ دیں گے۔

انہوں بلاول ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  ہر جماعت سے لوگ پی پی میں شامل ہوئے ۔بجٹ کے بعد الیکشن پر سب تیار ہوگئے تھے تحریک انصاف نے پھر کہا کہ 14 مئی سے پہلے سب اسمبلیاں ختم کردیں۔ پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی کی اسمبلی توڑ کرغلطی کی ۔آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی۔ سیاسی جماعتوں میں تشدد کی پالیسی کی کو مسترد کرتے ہیں۔ سیاسی جماعت میں عسکری ونگ نہیں ہونا چاہئے۔ پوری دنیا نومئی کےواقعات کی مذمت کررہی ہے۔ 


 یوسف رضا گیلانی نے کہا  پارٹی میں بہت سے لوگوں نے شمولیت اختیار کی ہے،جو بھی مشاورت ہو گی اس پر بات کریں گے، ہم انفرادی فیصلے نہیں کرتے اتحادیوں سے مل کر بات کرتے ہیں۔ہم نے زور دیا کہ مذاکرات ہونے چاہئیں۔  تحریک انصاف بضد تھی کہ اسمبلی تحلیل کریں پھر بات کریں گے۔ ہم نے انہیں کہا پنجاب اور کے پی کے اسمبلی توڑ کر غلطی کی ہے۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا ہم نے یہ فیصلہ نہیں کرنا کون مائنس ہو گا، عسکری اور دیگر اداروں پر حملہ ملک پر حملے کے مترادف ہے۔ قانون اپنا راستہ خود لے گا۔ہم سیاسی شخصیات کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ کس نے پارٹی کے بارے میں کیا باتیں کی ہیں۔

مصنف کے بارے میں