جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں کی  آصف زرداری سے   اہم  ملاقات

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں کی  آصف زرداری سے   اہم  ملاقات

لاہور: پی پی پی کےرہنما وسابق صدر آصف زرداری سے  جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں کی ملاقات ہوئی ہے۔ گیم چینجر آصف زرداری سیاست کے میدان میں جوڑ توڑ کے لئے متحرک ہوگئے ہیں۔ 

ان سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کچھ رہنمائوں کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ اس ملاقات میں جنوبی پنجاب کے رہنمائوں   رسول بخش جتوئی، قطب فرید، سردار شمشیر مزاری،سردار اللہ بخش لغاری ودیگر شامل تھے نے پی پی  پی میں شمولیت  کا اعلان کیا ہے۔ 

سابق صدر  آصف زرداری نے   جنوبی پنجاب کے رہنمائوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا ہے، ان کاکہنا تھاکہ ان کی آمد سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ ہمیں خوشی ہے کہ   رسول بخش جتوئی، قطب فرید، سردار شمشیر مزاری،سردار اللہ بخش لغاری ودیگر پی پی پی میں شامل ہیں۔