لاہور: سانحہ نو مئی کے واقعات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق سینئر صوبائی وزیرا میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مارہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کی تلاش تاحال جاری ہے اس کے لئے پولیس چھاپے مارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سابق سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کے لیے لاہور کے علاقوں اقبال ٹاؤن اور داروغے والا میں چھاپے مارے گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے میاں اسلم اقبال کا خاکہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔سانحہ نو مئی کے واقعات کے بعد متعدد پی ٹی آئی رہنمائوں کوحراست میں لیا گیاتھا ۔ تاہم میاں اسلم اقبال کی تلاش تاحال جاری ہے اور ان کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں جبکہ کئی رہنما تاحال گرفتار ہیں۔