"مفتاح  جماعت کو اعتماد میں لیں ،اچھے وقت اور رفاقت کو یاد رکھیں"،خواجہ آصف کا سابق وزیر خزانہ  سے گلہ

07:13 PM, 31 May, 2023

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے  مفتاح اسماعیل کو تنقید کانشانہ  بنایا ہے۔ سابق  وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل  پاکستان کے معاشی حالات پر تنقید کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ان کو تنقید کانشانہ بنایا ہے ۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنی ہی پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا  ملک کا معاشی عدم استحکام اس وقت ان کی جانب سے میڈیا پر نکتہ چینی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔خواجہ آصف نے ٹویٹ کیا کہ  محترم برادرمفتاح اسماعیل جب سے وزارت سے سبکدوش ہوئے ہیں، ان کا پاکستان کے معاشی حالات پہ تبصرے سننے کو ملتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا  مفتاح  ن لیگ کا حصہ ہیں، جماعت ان کے علم سے براہ راست استفادہ کر سکتی ہے ۔ ان کی قابلیت مسلمہ ہے لیکن ملک کا معاشی عدم استحکام اس وقت ان کے میڈیا پر نکتہ چینی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ مفتاح اسماعیل کی نکتہ چینی حکومت کے لیے مفید بھی ہو سکتی ہے اگر وہ بھی جماعت کو اعتماد میں لیں اور اچھے وقت اور رفاقت کو یاد رکھیں۔

جماعت نے ان کو دو دفعہ وزارت خزانہ سے نوازا، ان کو وزارت سے ہٹائے جانے کا گلہ تو ہو سکتاہے مگر پارٹی کو ٹارگٹ کرنے کا جواز نہیں ہو سکتا۔

مزیدخبریں