عائشہ عمر نے سوشل میڈیا سے عارضی دوری ختم کردی،دوہفتوں بعد  دوبارہ انٹری

04:54 PM, 31 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:اداکارہ، میزبان عائشہ عمر نے سوشل میڈیا سے عارضی دوری ختم کردی ۔  عائشہ عمر کی  سوشل میڈیا  پر واپسی ہوگئی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا سے دوری کا تجربہ مداحوں سے شیئر کیا ہے ۔ 

عائشہ عمر نے سوشل میڈیا سے دوری کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ  دو ہفتے کے بعد  سوشل میڈیاپر دوبارہ واپس آگئی ہوں ۔ میری سوشل میڈیا پر واپسی ہوگئی ہے ۔ عائشہ عمر نے اپنی بہت سی تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر  کیں اور ان کے ساتھ نوٹ بھی لکھا ۔

انہوں نے اس بارے میں مداحوں کو تفصیل بتائی کہ  ٹیکنالوجی، فون، ٹیلی ویژن، سوشل میڈیا، کام ، لوگ اور دیگر باتوں سے دو ہفتوں تک دور رہی ۔ ۔ میں نے ان دو ہفتوں میں جو بھی کھایا وہ انتہائی لذیز اور غذائیت سے بھرپور تھا۔ عائشہ عمرکاکہنا تھا کہ  قدرت اور فطرت کے قریب رہنا اور  سمندر کو دیکھتے ہوئے جاگنا،  دھوپ میں چل قدمی، روزانہ یوگا کرنا اور مساج  اور پرسکون رہنا بہت اچھا لگا۔ میرا یہ تجربہ انتہائی شاندار تھا ۔

واضح رہے کہ عائشہ عمر نے رواں ماہ 10 مئی کو سوشل میڈیا کی زندگی سے دور ی اختیار کرلی تھی اور انہوں نے اس کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔ تاہم اب وہ واپس دوبارہ سوشل میڈیا پر آگئی ہیں۔

مزیدخبریں