عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ میں 2 جون تک، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں 10 دن کی عبوری ضمانت میں توسیع

03:22 PM, 31 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈز کی مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیس میں تین روز تک عبوری ضمانت میں توسیع دے دی۔ جبکہ عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی پر نکالی گئی ریلی پر درج مقدمہ اور نامعلوم مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں دس دن کی توسیع کر دی۔

190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانت میں تین روز کی توسیع کی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ 3 دن میں احتساب عدالت سے رجوع کریں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت  سے رجوع نہ کرنےکی صورت میں پیرکو عبوری ضمانت غیر مؤثر ہو جائےگی۔

جبکہ عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی پر نکالی گئی ریلی پر درج مقدمہ اور نامعلوم مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت کے کیس پر بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب عالمگیر نے سماعت کی۔ 

عمران خان اپنے وکلاء بیرسٹر علی گوہر و دیگر کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے اور وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی پر نکالی گئی ریلی پر درج مقدمہ میں بھی عمران خان کی عبوری ضمانت میں دس دن کی توسیع کر دی گئی۔

نامعلوم مقدمات کی درخواست پر بھی عمران خان کی ضمانت میں توسیع ہو گئی۔ 

مزیدخبریں