سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر  کریں،  کروڑوں کمائیں

01:35 PM, 31 May, 2023

نئی دہلی: بھارتی سلیبریٹیز مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس  پر ایک پوسٹ کے کروڑوں روپے وصول کرنے لگے ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی ستارے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرنے کی قیمت کم لیتے ہیں لیکن لنک کے ہمراہ اسٹوری لگانے کے چارجز زیادہ وصول کرتے ہیں۔

 عالمی شہرت یافتہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہیں۔کوہلی ایک پوسٹ کے ساڑھے تین کروڑ سے پانچ کروڑ روپے تک لیتے ہیں، ان کے فالوورز کی تعداد 25 کروڑ کے قریب ہے۔

رپورٹ  کے مطابق  پریانکا چوپڑا ایک پوسٹ کے 2 کروڑ روپے لیتی ہیں جب کہ ان کے فالوورز کی تعداد 8 کروڑ 77 لاکھ ہے۔

سوشل میڈیا پر 7 کروڑ 28 لاکھ فالوورز رکھنے والی کترینہ کیف ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ایک کروڑ روپے لیتی ہیں۔

مزیدخبریں