اسلام آباد:عمران خان نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نئے آرمی چیف کو لے کر کبھی سوچا نہیں،میں تو جانتا ہی نہیں کسی کو پتہ ہی نہیں کون ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے نئے آرمی چیف سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس با رے کبھی سوچا ہی نہیں ،میں تو جانتا ہی نہیں کسی کو پتہ ہی نہیں کون ہے ،عمران خان نے کہا کہ امریکہ اور یورپ سمجھتے ہیں میں اینٹی ویسٹ ہوں،ان لوگوں کو معلوم ہو ناچا ہیے کہ میں صرف برابری کی سطح پر رہ کر ہر ملک سے تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہوں ۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا حالیہ عوامی ری ایکشن سے اب یہ گھبرا رہے ہیں،شہباز شریف کے آنے سے ہندوستان اور اسرائیل خوش ہوئے،جتنے اینٹی آرمی لوگ ہیں حسین حقانی جیسے خوش ہیں،عمران خان نے کہا کہ ایک گستاخ رسول بھی خوش ہوا۔
واضح رہے اس سے قبل نیو نیوز کے پروگرام میں سینئرصحافی طلعت حسین نے سینئراینکر پرسن و تجزیہ کار کاشف عباسی سے سوال پوچھا تھا کہ کیا جنرل قمر باجوہ یہ چاہیں گے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی شہباز شریف کریں ، یا عمران خان کریں ، یا پھر وہ چاہیں گے کہ نگران حکومت نئے آرمی چیف کی تعیناتی کرے؟
اس کے جواب میں کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ میراخیال ہے کہ دو جگہوں سے انہیں کوئی پریشان نہیں ہونی چاہیے اگر وہ دونوں کسی کو تعینات کریں ، کاشف عباسی نے کہا میرے خیال میں پریشانی عمران خان سے زیادہ ہو گی اگر وہ نیا آرمی چیف تعینات کریں ، میرا اپنا یہ خیا ل ہے شہباز شریف انسٹیٹیویشن کیساتھ لارجری ایگری کر لیں گے ۔اس معاملے میں ٹرسٹ کابہت اہم کردار ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ نیا آرمی چیف کسی نگران حکومت کو نہیں لگانا چاہیے ،کیونکہ پولیٹکل حکومت نے اگلے آرمی چیف کیساتھ کام کرنا ہےکیونکہ انسٹیویشن کا ہیڈ ہی انسٹیویشن کا ہیڈ ہوتا ہے ۔