اوگرانے حیران کن طور پر ماہ جون کیلئے قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا 

07:01 PM, 31 May, 2022

اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات ،بجلی کی قیمتوں میںاضافہ کے بعد اوگرا نے اچانک سے ایل پی جی کی قیمتوں میں حیران کن کمی کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے جون کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا،ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 09 پیسے فی کلو گرام کمی کر دی گئی ،ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 154 روپے 48 پیسے سستا ہوگیا۔

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون 2022ء کیلئے ہے،ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 218 روپے 76 پیسے  جبکہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2581 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی ہے ،مئی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2735 روپے 83 پیسے کا تھا۔

مزیدخبریں