لاہور:پنجاب بھر کی جیلوں میںقید قیدیوں کی موجیں لگ گئیں ،پنجاب حکومت نے کوٹ لکھپت جیل کی طرز پر تمام جیلوں میں ائیر کولر لگانے کا فیصلہ کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق شدید گرمی اور ہیٹ ویو سے قیدیوں کو بچانے کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے تمام جیلوں میں ائیر کولر لگانے کافیصلہ کر لیا گیا ہے ،کوٹ لکھ پت جیل میں لگوائے گئے ائیر کولر کی طرز پر پنجاب بھر کی جیلوں میں ائیر کولر لگائے جائیں گے۔
واضح رہے اس سے قبل کوٹ لکھ پت جیل میں مخیر حضرات کی جانب سے ائیر کولر لگوائے ئے تھے تاکہ جیلوں میں قید قیدیوں کو بھی شدید گرمی سے بچایا جا سکے ۔