پی آئی اے کا حج آپریشن 6 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے کا حج آپریشن 6 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے اپنا حج آپریشن 6 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کل 331 پروازوں پر مشتمل ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پہلی حج پرواز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 329 عازمین کو لے کر صبح 4 بجے مدینہ منورہ روانہ ہو گی۔ 
پی آئی اے 15 ہزار سرکاری سکیم کے تحت استفادہ حاصل کرنے والے عازمین حج کو لے کر جائے گی جبکہ پرائیوٹ آپریٹرز کے 18 ہزار حجاج کرام پی آئی اے کی خدمات حاصل کریں گے۔ 
ذرائع کے مطابق حج سے پہلے کی پروازیں 6 جون سے 3 جولائی تک آپریٹ ہوں گی جبکہ حج کے بعد کی پروازیں 14 جولائی سے شروع ہو کر 13 اگست تک جاری رہیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا کل حج آپریشن 331 پروازوں پر مشتمل ہو گا جس دوران ملک کے 5بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان اور کوئٹہ سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ 
پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) خود حج آپریشن کی نگرانی کریں گے جبکہ وزیر ہوا بازی نے آپریشن کو حجاج کرام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

مصنف کے بارے میں